Tuesday, 17 June 2025
خانیوال نیوز
img
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
img
img
  • صفحہ اول
  • قومی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • ضلعی (current)
    خانیوال‎مِياں چنُّوںکبِیروالا جہانیاں
  • سیاست
  • ﺻﺤت
  • تعلیم
  • سماجی
  • مذہب
  • جرم و انصاف
  • کاروبار
  • فن و ثقافت
  • کھیل
  • انٹرویو
  • مضمون
ٹیگز
اہم خبریںمِياں چنُّوںکبِیروالا خانیوال‎جہانیاں تعلیمﺻﺤتسماجیسیاستبین الاقوامیانٹرویوویڈیو قومیعلاقائیمذہبجرم و انصافکاروبارفن و ثقافتکھیلمضمونضلعیپاکستان سی پیکدنیاشامل
ہوٹ نیوز
سابق بھارتی میجر نے میڈیا پر کھلم کھلا بلوچستان میں در اندازی کا اعتراف کرلیا
img
کامیاب جوان پروگرام کے تحت چالیس ارب روپے قرضہ فراہم کر کے 26 ہزار خاندانوں کو روزگار فراہم کیا گی :عثمان ڈار
img
کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 45 لاکھ مستحق خاندانوں کو ایک ہزار ارب روپے مالیت کے قرضے فراہم کئے جائیں گے
img
میاں جاوید گروپ کے چیئرمین میاں جاوید ارائیں- سیاست کو عبادت سمجھ کر میدان میں آئے ہیں
img
پاکستانی فرنیچر عالمی منڈی میں جگہ بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے، میاں کاشف اشفاق
img
پاکستان کے زرعی شعبہ میں کلائیمیٹ سمارٹ ٹیکنالوجیز کواپنانے کیلئے ورلڈ بینک نے 20 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی
img

پاکستانی فرنیچر عالمی منڈی میں جگہ بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے، میاں کاشف اشفاق

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان کی فرنیچر کی صنعت اپنے جدید ڈیزائنوں کے بل پر عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ برآمدات میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے مگر اس کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے مراعات اور سہولیات کے پیکج کی اشد ضرورت ہے۔

ہفتہ کو اٹلی کے شہر میلان میں اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر اور اٹلی میں سفیر برائے سیاحت محمد شہریار خان کی قیادت میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ بدقسمتی سے فرنیچر کے شعبہ کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔

لکڑی کا کام کرنے والے کاریگروں کی جدید خطوط پر تربیت کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فرنیچر کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے نئی بین الاقوامی مارکیٹیں تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ فرنیچر کی برآمدات کم ہیں لیکن اس کا آغاز ہو چکا ہے اور اب اس شعبے میں جارحانہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے ساتھ برآمدات مختصر مدت میں دگنا ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت فرنیچر کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرے تو اگلے پانچ سالوں میں برآمدات کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں مقامی صنعت کے فروغ کے لیے دل لگا کر کام کریں۔ قدرت نے پاکستان کو وافر وسائل سے نوازا ہے اور ہمارے لوگ بہترین مہارتوں سے آراستہ ہیں جو ملک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے فرنیچر بنانے والی قومی اور بین الاقوامی معروف کمپنیوں کے ساتھ اپنے کام کی نمائش کرنے والے نوجوان ڈیزائنرز اور آرکیٹیکٹس کے شاندار کام کو سراہا۔

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پی ایف سی فرنیچر اور انٹیریئر ڈیزائننگ کے شعبے سے وابستہ پاکستان کے نوجوان کاروباری افراد کی مدد کے لیے پرعزم ہے جن کی اختراعی سوچ بڑی اقتصادی خوشحالی کی راہ ہموار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائشیں نوجوان ڈیزائنرز اور آرکیٹیکٹس کو مارکیٹ کے رجحانات کا جائزہ لینے اور بڑے پیشہ ور افراد کے ساتھ اپنے کام کی نمائش کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”انٹیریئرز پاکستان” ملک میں بین الاقوامی تجارتی نمائشوں کے انعقاد اور پاکستان کی عالمی نمائشوں میں شرکت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حسن علی بھٹی نے کہا کہ چمڑے کی صنعت فرنیچر سے بھی وابستہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ فرنیچر مینوفیکچررز کو فرنیچر بنانے میں استعمال کیلئے عالمی معیار کا چمڑا فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں مقامی صنعت کے فروغ کے لیے کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان وافر وسائل سے مالا مال ہے اور ہمارے لوگ بہترین مہارتوں سے آراستہ ہیں جو ملک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہوری اہلیت رکھتے ہیں۔

شہریار خان نے میاں کاشف اشفاق کو اٹلی کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ وہاں نئی برآمدی منڈیوں کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین معیار کے ہاتھ سے تراشے ہوئے لکڑی کے فرنیچر کی برآمدات کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں کے لئے سرمایہ کاروں کے ساتھ ون آن ون بات چیت کر سکیں۔

مزیددیکھیں
پاکستانی فرنیچر عالمی منڈی میں جگہ بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے، میاں کاشف اشفاق
عام تعطیلات کا اعلان
پاکستان میں زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے اٹلی کا 1.5 ملین ڈالر کے منصوبے میں سرمایہ کاری کا اعلان، (اے پی پی پی)
انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرے گا،وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن
img
About
Local, National, Internation and Entertanments News
  • اہم خبریں
  • مِياں چنُّوں
  • کبِیروالا
  • خانیوال‎
  • جہانیاں
  • تعلیم
  • ﺻﺤت
  • سماجی
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • انٹرویو
  • قومی
  • علاقائی
  • مذہب
  • جرم و انصاف
  • کاروبار
  • فن و ثقافت
  • کھیل
  • مضمون
  • ضلعی
  • پاکستان
  • سی پیک
  • دنیا
  • شامل
© Copyright 2020, All rights reserved. Design by Usman Tahir.