Tuesday, 17 June 2025
خانیوال نیوز
img
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
img
img
  • صفحہ اول
  • قومی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • ضلعی (current)
    خانیوال‎مِياں چنُّوںکبِیروالا جہانیاں
  • سیاست
  • ﺻﺤت
  • تعلیم
  • سماجی
  • مذہب
  • جرم و انصاف
  • کاروبار
  • فن و ثقافت
  • کھیل
  • انٹرویو
  • مضمون
ٹیگز
اہم خبریںمِياں چنُّوںکبِیروالا خانیوال‎جہانیاں تعلیمﺻﺤتسماجیسیاستبین الاقوامیانٹرویوویڈیو قومیعلاقائیمذہبجرم و انصافکاروبارفن و ثقافتکھیلمضمونضلعیپاکستان سی پیکدنیاشامل
ہوٹ نیوز
سابق بھارتی میجر نے میڈیا پر کھلم کھلا بلوچستان میں در اندازی کا اعتراف کرلیا
img
کامیاب جوان پروگرام کے تحت چالیس ارب روپے قرضہ فراہم کر کے 26 ہزار خاندانوں کو روزگار فراہم کیا گی :عثمان ڈار
img
کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 45 لاکھ مستحق خاندانوں کو ایک ہزار ارب روپے مالیت کے قرضے فراہم کئے جائیں گے
img
میاں جاوید گروپ کے چیئرمین میاں جاوید ارائیں- سیاست کو عبادت سمجھ کر میدان میں آئے ہیں
img
پاکستانی فرنیچر عالمی منڈی میں جگہ بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے، میاں کاشف اشفاق
img
پاکستان کے زرعی شعبہ میں کلائیمیٹ سمارٹ ٹیکنالوجیز کواپنانے کیلئے ورلڈ بینک نے 20 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی
img

مقابلہ حسن کی پارٹی میں شرکا ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکے برسانے لگے، ویڈیوز وائرل

امریکا میں ہونے والے مس سری لنکا مقابلہ حسن کے بعد کی پارٹی میں شرکا کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہو گئی۔

نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں مس سری لنکا کے انتخاب کے لیے مقابلہ حسن منعقد ہوا تھا، جس کی ’آفٹر پارٹی‘ اس وقت اچانک افراتفری میں بدل گئی جب شرکا ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکے برسانے لگے۔

اس واقعے کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں، ایک ٹوئٹر صارف نے آفٹر پارٹی کی ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیں، جن میں امریکا میں اس سال کے مس سری لنکا بیوٹی مقابلے کی آفٹر پارٹی کے دوران مہمانوں کو جھگڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پارٹی میں کوئی 30 کے قریب مہمان ایک دوسرے سے الجھ گئے تھے، اور انھوں نے ایک دوسرے کو لاتوں اور مکوں سے نشانہ بنایا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جھگڑے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی، تاہم لڑائی کے بعد کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، منتظمین نے بتایا کہ یہ تقریب سری لنکا کے مشکل معاشی، سیاسی اور سماجی حالات میں مدد کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

ایونٹ کے منتظمین میں سے ایک سُجانی فرنینڈو نے کہا کہ اس واقعے نے سری لنکا کے بارے میں غلط تاثر دیا، لڑائیاں کسی بھی ثقافت اور قومیت میں ہوتی ہیں، سری لنکن اچھے لوگ ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک لڑائی ہے، لڑائی ہوتی رہتی ہے، بچے بھی لڑتے ہیں، یہ کسی بھی ثقافت، اور کسی بھی قومیت میں ہوتا ہے، اس کا سری لنکن ہونا ضروری نہیں ہے، ہم اس قسم کے لوگ نہیں ہیں۔


مزیددیکھیں
مقابلہ حسن کی پارٹی میں شرکا ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکے برسانے لگے، ویڈیوز وائرل
img
About
Local, National, Internation and Entertanments News
  • اہم خبریں
  • مِياں چنُّوں
  • کبِیروالا
  • خانیوال‎
  • جہانیاں
  • تعلیم
  • ﺻﺤت
  • سماجی
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • انٹرویو
  • قومی
  • علاقائی
  • مذہب
  • جرم و انصاف
  • کاروبار
  • فن و ثقافت
  • کھیل
  • مضمون
  • ضلعی
  • پاکستان
  • سی پیک
  • دنیا
  • شامل
© Copyright 2020, All rights reserved. Design by Usman Tahir.