ریفارمرز اینڈ پروفیشنل لائرز الائنس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار الیکشن کے سلسلہ میں شاندار تقریب کا انعقاد
خانیوال(نمائندہ خانیوال نیوز) ریفارمرز اینڈ پروفیشنل لائرز الائنس کے زیراہتمام الیکشن ڈسٹرکٹ بار 2025-26 کے سلسلہ میں پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جاوید ہاشمی لبرلز، د ی لبرلز(چوہدری عباس احمد)گروپ، یونیک لائرز الائنس، لیگل لنکس لائرز فورم، محمڈن لائرز، پروگریسو لائرز فورم، یونائیٹڈ لائرز فورم، بریو لائرز فورم، قائداعظم لائرز فورم، لیگل ٹائیگرز، ڈائمنڈ لائرز، ایلیٹ لائرز اور فیئر فرینڈز لائرز کے عہدیدران، سینئر قانون دان، لیڈیز وکلاء اور نوجوان وکلاء کی کثیرتعداد کی شرکت نے اپنی موجودگی درج کروا کر اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مظہر علی سیال ایڈووکیٹ نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول ﷺ رفاقت بھٹی ایڈووکیٹ نے پیش کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شیخ عرفان ایوب اور راؤ محمد عامر نے انجام دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار برائے صدر مہر افتخار احمد نکیانہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پروفیشنل اور ریفارمرز لائرز الائنس کے تمام عہدیداران اور وکلاء برادری نے مجھ پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے صدر کے لیے نامزد کیا میں تہہ دل سے مشکور ہوں، میں بار ایسوسی ایشن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنیکا عزم لیے اپنی وکلاء برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے ہرممکن کوشش کروں گا، آپ کا یہ فیصلہ نہ صرف میرے لیے اعزاز ہے بلکہ ایک عظیم ذمہ داری کا بھی اظہار ہے جو میں آپ سب کے اعتماد کے بغیر نبھانے سے قاصر ہوں گا، میں اپنے آپ کو ہمیشہ آپ کے احتساب کے لیے پیش کروں گااور ہر فیصلے میں آپ کی رائے اور مشورے کو اہمیت دوں گا، میں آپ سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ میں بار کی ترقی، وکلاء کے مسائل کے حل اور انصاف کے نظام کی مضبوطی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کروں گا۔نامزد امیدوار برائے جنرل سیکرٹری فخر حیات بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج میں آپ سب کے سامنے ایک خاص جذبے اور گہرے احساس ذمہ داری کے ساتھ کھڑا ہوں، آپ کا اعتماد ہی میری اصل طاقت ہے، آئیے مل کر ڈسٹرکٹ بار کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں اور ایک ایسا نظام قائم کریں جو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنے۔راؤ محمد عامر ایڈووکیٹ، مسعود اقبال کھگہ ایڈووکیٹ، چوہدری طاہر، سید جواد شاہد نقوی، مبشر علی ڈاہا، شیخ محمد علی، مدثر علی خان اور خالد حفیظ نے اپنے خطابات میں کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ہمارے قانونی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے وکلاء برادری کے حقوق کا تحفظ، بار کی عزت و وقار کے فروغ اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط کرنے کے لیے پروفیشنل او رریفارمرز لائرز الائنس کے متفقہ امیدوار برائے صدر مہر افتخار احمد نکیانہ ایڈ ووکیٹ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری فخر حیات بلوچ ایڈووکیٹ منتخب کیے گئے جونوجوان وکلاء کی رہنمائی اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع پیدا کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور یقینا منتخب ہوکر بار میں شفافیت اورمیرٹ، بار اور بنچ کے تعلقات کو بہتری اور نوجوان وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظفر سیال، چوہدری راشد، راؤ خالد، عباس حیدر سپرا، چوہدری محمد ہارون، حامد علی شاہ، چوہدری سعید اختر، چوہدری محمد اویس، رفاقت بھٹی اور نرگس جواد نے کہا کہ ہم صدر کے امیدوار مہر افتخار نکیانہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری کے امیدوار فخرحیات بلوچ ایڈ ووکیٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انشاء اللہ الیکشن ڈسٹربار 2025-26میں اپے امیدواروں کو بھاری لیڈ سے کامیاب کرائیں گے۔