سعودی عرب نے بیرونِ ملک سے آنے والی خواتین کو محرم کے بغیر عمرے کی اجازت دے دی
(بی بی سی)سعودی عرب نے بیرونِ ملک سے آنے والی خواتین کو محرم کے بغیر عمرے کے سفر پر آنے کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی سفارت خانے کے قونصلیٹ سیکشن کے سربراہ سلطان نائف الداوش کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں عمرے کے لیے مندرجہ ذیل شرائط کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
40 سال کے مردوں کے لیے خاندان کے ہمراہ عمرے کے لیے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ختم کر دی گئی ہے اور اب وہ اکیلے بھی آ سکتے ہیں۔
45 برس سے کم عمر خواتین کے لیے اکیلے نہ آنے یا (45 برس سے بڑی عمر ہونے کی صورت میں) گروپ کی صورت میں آنے کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے اور وہ اب محرم کے بغیر عمرے کے لیے آ سکتی ہیں۔