خانیوال میں "کھیلتا پنجاب گیمز 2024" کے ڈویژنل سطح مقابلے شروع
خانیوال 26نومبر(نمائندہ خانیوال نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کھیلوں کے فروغ کے وژن کے تحت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام"کھیلتا پنجاب گیمز"2024 کے ڈویژنل سطح مقابلے شروع ہوگئے-ضلع خانیوال ڈویژنل سطح کے 6 کھیلوں کے مقابلہ جات کی میزبانی کریگا-
شبیراسٹیڈیم میں خانیوال اور لودھراں کے مابین کبڈی کا مقابلہ
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری میچ کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی-
محکمہ سپورٹس کے صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی سطح کے افسران بھی ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے-
ضلعی سطح کی گیمز میں خانیوال سے 1400 سے زائد نوجوانوں مختلف کھیلوں میں حصہ لیا-
کامیاب ٹیمیں اور کھلاڑی ڈویژنل مقابلہ جات میں حصہ لے رہے ہیں