تھل جیپ ریلی کے تیسرے مرحلے میں آج اسٹاک کیٹیگری کے مقابلے ہوئے۔
10ویں تھل جیپ ریلی کے تیسرے مرحلے میں آج اسٹاک کیٹیگری کے مقابلے ہوئے۔
مظفر گڑھ، لیہ اور کوٹ ادو کے علاقوں پر محیط 190 کلومیٹر کے ٹریک پر ان مقابلوں میں 55 ریسرز نے حصہ لیا۔
ریس چھانگا مانگا تیلہ کوٹ ادو سے شروع ہو کر چوبارہ لیہ میں اختتام پذیر ہوئی۔
تھل جیپ ریلی سٹاک کیٹیگری کے غیر حتمی/غیر سرکاری نتائج کے مطابق محمد اللہ مروت نے سٹاک اے کیٹیگری میں فاصلہ کم سے کم 2 گھنٹے 27 منٹ 36 سیکنڈز میں مکمل کیا اور پہلے نمبر پر رہے۔
سٹاک اے کیٹیگری میں سید آصف امام نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 37 منٹ 45 سیکنڈ میں مکمل کیا اور دوسرے نمبر پر آئے۔
سٹاک بی کیٹیگری میں ازمر سرنجم نے مقررہ فاصلہ کم سے کم 2 گھنٹے 26 منٹ 39 سیکنڈز میں مکمل کیا اور پہلے نمبر پر آئے۔
سٹاک بی کیٹیگری میں محمد ریان خلیل نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 32 منٹ 47 سیکنڈز میں مکمل کیا اور دوسرے نمبر پر رہے۔
اسٹاک سی کیٹیگری میں محمد حسن نے 2 گھنٹے 37 منٹ اور 55 سیکنڈ کے مختصر ترین وقت میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسٹاک کی سی کیٹیگری میں زبیر حیات 2 گھنٹے 44 منٹ اور 37 سیکنڈز میں دوسرے نمبر پر رہے۔
اسٹاک کی ڈی کیٹیگری میں اسامہ ہراج نے 2 گھنٹے 33 منٹ اور 48 سیکنڈ کے مختصر ترین وقت میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسٹاک کی ڈی کیٹیگری میں فلک شیر نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 42 منٹ اور 30 سیکنڈز میں طے کیا اور دوسرے نمبر پر آئے۔