حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے چیئر پرسن وزیر اعلی سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کی خانیوال آمد
خانیوال (خانیوال نیوز) چئیر پرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے ڈی سی دفتر میں حکومت پنجاب کے ٹاسکس پر عملدرآمد بارے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرز،سرکاری محکموں کے افسران شریک تھے۔ چئیر پرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر بابر علاؤ الدین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اضلاع کے دورے شروع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کے ذریعے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ستھرا پنجاب کے تحت شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی نظر آنی چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج کے مسائل پر وزیر اعلٰی پنجاب کا فوکس ہے ان مسائل کافوری حل نکالا جائے پلاسٹک بیگز پر پابندی پر ہر صورت خاتمہ ہونا چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات،وال چاکنگ کے خاتمہ کیلئے عملی کام نظر آنا چاہیئے خانیوال کے عوام کے ریلیف کے لئے اشیاء خوردونوش کی فراہمی ہر صورت مقررہ نرخ پر ہونی چاہئیے۔ اپنی چھت اپنا گھر،کسان، ہمت کارڈ، لائیوسٹاک کارڈز،گرین ٹریکٹر اسکیم مریم نواز حکومت کے تاریخی اقدامات ہیں اس لئے بنیادی کارکردگی اہداف کا 100 فیصد حصول یقینی بنایا جائے نیز حکومت پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے ان اقدامات کی واضح تشہیر ہونی چاہیئے۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈش کی پابندی پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے ہیلتھ،سکولز کونسلز، ویلیج کمیٹیوں کو فعال کیا جائے محکمہ لائیوسٹاک فیلڈ سرگرمیاں بڑھائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب مہم، پرائس کنٹرول سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں و دیگر اقدامات بارے بریف کیا۔ ریڑھی بازار، بیوٹیفکیشن پلان، آوارہ کتوں کی تلفی مہم بارے بھی آگاہ کیا۔ بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری چئیر پرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ نےترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے لئے احکامات جاری کئے بابر علاو الدین نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی سی دفتر کے لان میں پودا بھی لگایا