Tuesday, 17 June 2025
خانیوال نیوز
img
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
img
img
  • صفحہ اول
  • قومی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • ضلعی (current)
    خانیوال‎مِياں چنُّوںکبِیروالا جہانیاں
  • سیاست
  • ﺻﺤت
  • تعلیم
  • سماجی
  • مذہب
  • جرم و انصاف
  • کاروبار
  • فن و ثقافت
  • کھیل
  • انٹرویو
  • مضمون
ٹیگز
اہم خبریںمِياں چنُّوںکبِیروالا خانیوال‎جہانیاں تعلیمﺻﺤتسماجیسیاستبین الاقوامیانٹرویوویڈیو قومیعلاقائیمذہبجرم و انصافکاروبارفن و ثقافتکھیلمضمونضلعیپاکستان سی پیکدنیاشامل
ہوٹ نیوز
سابق بھارتی میجر نے میڈیا پر کھلم کھلا بلوچستان میں در اندازی کا اعتراف کرلیا
img
کامیاب جوان پروگرام کے تحت چالیس ارب روپے قرضہ فراہم کر کے 26 ہزار خاندانوں کو روزگار فراہم کیا گی :عثمان ڈار
img
کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 45 لاکھ مستحق خاندانوں کو ایک ہزار ارب روپے مالیت کے قرضے فراہم کئے جائیں گے
img
میاں جاوید گروپ کے چیئرمین میاں جاوید ارائیں- سیاست کو عبادت سمجھ کر میدان میں آئے ہیں
img
پاکستانی فرنیچر عالمی منڈی میں جگہ بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے، میاں کاشف اشفاق
img
پاکستان کے زرعی شعبہ میں کلائیمیٹ سمارٹ ٹیکنالوجیز کواپنانے کیلئے ورلڈ بینک نے 20 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی
img

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد

خانیوال26اپریل2025(خانیوال نیوز) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات نہایت شایان شان انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس رانا محمد سلیم حنیف تھے جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر تاج دین تھے۔ تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر شازیہ قادری نے کی۔ اس موقع پر وائس پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر حامدہ فاطمہ، پروفیسرز اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا اورقومی ترانہ پڑھا گیا۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرئض پروفیسر رضیہ رحمان نے سرانجام دئیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں خواتین کی تعلیم کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے صوبہ بھر میں خواتین کالجز کی اپ گریڈیشن، جدید کلاس رومز کی تعمیر، آئی ٹی لیبز کے قیام، اسمارٹ کلاسز کی فراہمی اور وظائف میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے تاکہ طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ بیٹی ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے اور پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل تعلیم کے شعبے کے لیے مہیا کر رہی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر تاج دین نے اپنے خطاب میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی طالبات نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد اعزازات اپنے نام کیے ہیں جو اساتذہ کی محنت اور طالبات کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کالج کے تعلیمی معیار اور نظم و ضبط کو بھی سراہا اور کہا کہ اس کالج کا شمار ضلع کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔پرنسپل پروفیسر شازیہ قادری نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی مسلسل ترقی اور کامیابیاں اساتذہ اور طالبات کی مشترکہ محنت میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف کی کالج کی اپ گریڈیشن، نئے کلاس رومز، آئی ٹی لیبزاورجدید تعلیمی سہولیات کی جانب توجہ مبذول کرائی۔وائس پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر حامدہ فاطمہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارابنیادی مقصد طالبات میں علمی قابلیت، قائدانہ صلاحیتوں اور سماجی شعور کو اجاگر کرنا ہے، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین خانیوال طالبات کو نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار کر رہا ہے۔تقریب کے اختتام پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے پرنسپل پروفیسر شازیہ قادری اور وائس پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر حامدہ فاطمہ کے ہمراہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں ٹرافیاں، تعریفی اسناد اور پروفیسرز میں اسناد تقسیم کیں۔

مزیددیکھیں
: ایک درویش صفت بزرگ کی یاد اور میرے ایک دوست جناب منظور احمد محمود چشتی رح* ---
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد
حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے چیئر پرسن وزیر اعلی سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کی خانیوال آمد
ڈپٹی کمشنر خانیوال کی کھلی کچہری، عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے احکامات
خانیوال میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت صفائی اپریشن شروع۔ضلعی انتظامیہ کی کڑی مانیٹرنگ
img
About
Local, National, Internation and Entertanments News
  • اہم خبریں
  • مِياں چنُّوں
  • کبِیروالا
  • خانیوال‎
  • جہانیاں
  • تعلیم
  • ﺻﺤت
  • سماجی
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • انٹرویو
  • قومی
  • علاقائی
  • مذہب
  • جرم و انصاف
  • کاروبار
  • فن و ثقافت
  • کھیل
  • مضمون
  • ضلعی
  • پاکستان
  • سی پیک
  • دنیا
  • شامل
© Copyright 2020, All rights reserved. Design by Usman Tahir.