خانیوال میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت صفائی اپریشن شروع۔ضلعی انتظامیہ کی کڑی مانیٹرنگ
ضلعی انتظامیہ کی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے صفائی آپریشن کی کڑی مانیٹرنگ
(خانیوال نیوز)ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمیٰ سلیمان نے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب لینڈ فل سائٹ کا دورہ کیا اور کانٹے پر اور کنٹرول روم میں ٹرالیوں کے وزن کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لینڈ فل سائٹ پر کوڑا طے کردہ سائنسی طریقہ کے تحت ڈمپ کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ھدایت کی کہ لینڈ فل سائٹ پر کوڑے کی منتقلی کے دوران ٹرالیوں کو ترپال سے کور کیا جائے۔ کنٹریکٹر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابتک 1600 ٹن کوڑا ڈمپ کردیا گیا ہے۔ دورہ کے دوران ایڈمنسٹریٹر غلام مصطفی خان اور میونسپل کمیٹی افسران ہمراہ تھے