ڈپٹی کمشنر خانیوال کی کھلی کچہری، عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے احکامات
خانیوال 01 جنوری (خانیوال نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے محکمہ مال سے متعلقہ عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے احکامات دے دیئے-ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے اس سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں سال 2025 کی پہلی ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید ہمراہ تھیں-ریونیو عوامی خدمت کچہری میں افسران مال،اراضی ریکارڈ سنٹرز کا عملہ بھی ایک چھت تلے موجود تھا-ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی شکایات سن کو موقع پر شنوائی کی-تحصیل ہیڈکوارٹرز پر اسسٹنٹ کمشنرز نے کچہریاں لگائیں-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہاکہ عوام کےمسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے-اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر کے دروازے شہریوں کے لئے کھلے ہیں.